ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاک بحریہ کی کثیرالقومی بحری مشقیں جاری

پاک بحریہ کی کثیرالقومی بحری مشقیں جاری

Mon, 13 Feb 2017 11:10:55    S.O. News Service

کراچی،12؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاک بحریہ کی کثیرالقومی بحری مشقیں امن 2017 بحیرۂ عرب اورکراچی کے ساحلی علاقوں میں جاری ہیں۔ مشقوں میں شریک بحری افواج کے بینڈز نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔کراچی کے قریب منوڑہ کے جزیرے پر تقریب ہوئی جس کے مہما ن خصوصی سری لنکن نیوی کے سربراہ آرسی گونا رتنے اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ تھے۔ اس موقع پرپاکستان کی تینوں مسلح افواج کے بینڈ نے ملی نغموں کی دھنیں بجائیں۔پاکستان آرمی کے بینڈ نے ’’یہ وطن تمہارا ہے تم ہوپاسباں اس کے‘‘ کی دھن بجائی۔پاک فضائیہ کے بینڈ نے فضاؤں کے پاسبان کی دھن پیش کی جبکہ پاک بحریہ کے بینڈنے’’ اے مردِ مجاہد جاگ ذرا ‘‘کی دھن بجائی۔مشقوں کی کوریج کیلئے آئے غیرملکی میڈیا کے ارکان اور غیرملکی مندوبین نے پاکستانی بینڈ کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا۔سری لنکن نیوی کے بینڈ نے پاکستان سے اپنے تعلق کے اظہار کیلئے ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے‘‘ کی دھن سنائی ، جسے بہت پسند کیا گیا۔سری لنکا کی جانب سے خوبصورت ثقافتی مظاہرہ پیش کیا گیا جس نے حاضرین کے دل جیت لئے۔


Share: